23 اگست، 2016، 12:51 PM

ہندوستان میں سیلاب سے کم از کم 40 افراد ہلاک

ہندوستان میں سیلاب سے کم از کم 40 افراد ہلاک

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلاب میں کم از کم 40 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بےگھر ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلاب میں کم از کم 40 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بےگھر ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ہندوستان میں دریائے گنگا سمیت کئی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے، جس سے ریاست اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، راجستھان اوراتراکھنڈ کے بیشتر علاقے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے سیلاب کے باعث اب تک 40 افراد کی ہلاکت جب کہ ہزاروں کے بے گھرہونے کی تصدیق کردی ہے، سب سے زیادہ جانی نقصان مدھیہ پردیش اوربہار میں ہوا ہے۔ حکام نے مدھیہ پردیش میں 17 جبکہ بہار میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔

News ID 1866403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha